نظام آباد:30؍ ستمبر (اعتماد نیوز) تلنگانہ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں نظام
آباد کے تین نوجوانوں کو تین گولڈ میڈل حاصل ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق
تلنگانہ باڈی بلڈنگ اسوسی ایشن کی جانب سے کریم نگر کلب میں منعقدہ مقابلوں
میں ضلع مستقر کے ونائیک نگر کے سالڈ جم کے محمد ریحان کو 70 کلوزمرہ میں
گولڈ میڈل حاصل ہوا۔ اجود اللہ خان کو 75 کلو زمرہ اور محمد ابرار احمد کو
80
کلو زمرہ میں گولڈ میڈل حاصل ہوا۔ باڈی لفٹنگ میں 85 مرتبہ ریکارڈ حاصل
ہونے پر امجد اللہ خان کو قومی سطح پر منعقدہ مقابلہ کیلئے منتخب کیا گیا
اور مقابلہ ڈسمبر میں بنگلورمیں منعقد کئے جارہے ہیں قومی سطح پر منعقدہ
مقابلہ میں تلنگانہ سے اجود اللہ خان نمائند گی کریں گے اس موقع پر سالڈ جم
کے انچارج رتناکر نے اجود اللہ خان، محمد ریحان، محمد ابرار احمد کو
مبارکباد پیش کی۔